امام الحق مستقل مزاجی سے مواقعوں کیلیے بھارتی کرکٹرز کی مثالیں دینے لگے


کراچی: اوپننگ بیٹسمین امام الحق مستقل مزاجی سے مواقعوں کے لیے بھارتی کرکٹرز کی مثالیں دینے لگے۔

انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران امام الحق نے کہاکہ میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ ہماری ٹیم ناکامی کے خوف کا شکار ہے، اسی وجہ سے کھلاڑی مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کرتے، انھیں 2سے 3 خراب پرفارمنسز پر ٹیم سے باہر ہونے کا خوف ستانے لگتا ہے، کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان رابطے کا فقدان بھی اس غیرمستقل مزاجی کا باعث بنتا ہے، دوسری ٹیموں کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی مثال سامنے ہے، جنھوں نے کیریئر کے آغاز پر اچھا پرفارم نہیں کیا مگر بھارت نے ان پر اعتماد کیا اور بعد میں وہ بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھرے۔


اپنا تبصرہ لکھیں