امام الحق تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے


سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنے کیرئیر کی 19 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

انہوں نے اسی میچ میں اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بھی اسکور کی اور وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے پاس ہے جو انہوں نے 18 اننگز میں بنایا۔

اس کے علاوہ بابر اعظم، ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن، کوئنٹن ڈی کوک اور جوناتھن ٹروٹ 21 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں