الاقصیٰ اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید

الاقصیٰ اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید


وسطی غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

اسرائیل نے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے ٹینٹ پر حملہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق المواسیٰ میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل فورسز نے مغربی کنارے کے شہر طوباس میں ایک گاڑی پر بم باری کی، جس میں 6 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

دوسری فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں۔

ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہو جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ فلاڈیلفی راہداری سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرنے کے لیے تیار ہے، نئی تجویز کا مقصد جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے اہم نکات پر کام کرنا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ زیادہ تر معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے، مذاکرات کار اب بھی دو اہم رکاوٹوں کے حل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، نیا مسودہ معاہدہ اگلے ہفتے یا اس سے بھی جلد تیار کیا جا سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں