کراچی:
اداکارومیزبان فہد مصطفیٰ نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر پروالدین سے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپ بچوں کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامرکا فہد مصطفیٰ کومایوس کرنے کا عہد
اوراب اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقراعزیز نے بھی فہد مصطفیٰ کے ٹک ٹاک سے دور رہنے کے بیان پرانہیں ٹک ٹاک ہی کے ذریعے جواب دیا ہے۔ اداکاریاسر اوراقرا نے گزشتہ روزاپنے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹس پر دو مزاحیہ ویڈیوز شیئر کیں جو دراصل انہوں نے ٹک ٹاک پر بنائی تھیں۔
اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’چاندنی‘‘ کے گانے پر دونوں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔
جب کہ جو ویڈیو یاسر حسین نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اس میں بھی دونوں بالی ووڈ کے گانے پر اداکاری کررہے ہیں اور یہ کافی مزاحیہ ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یاسر حسین نے پیغام لکھا جس میں وہ فہد مصطفیٰ سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں معذرت فہد بھائی۔ تاہم انہوں نے کافی مزاحیہ انداز میں معافی مانگی ہے۔