افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا: رزاق داؤد


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہےکہ وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا۔

جیونیوزکے مطابق اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور شپنگ انڈسٹری نے گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع ہونے سے گوادر پورٹ بڑے پیمانے پر آپریشنل ہوجائے گا اور اس اقدام سے گوادر میں کاروباری سرگرمیاں اور ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں