ابو ظہبی:
افغانستان اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آج کا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا جب کہ ہارنے کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔