اعظم خان کی کبھی سفارش نہیں کی، معین خان

اعظم خان کی کبھی سفارش نہیں کی، معین خان


 لاہور: 

سابق کپتان معین خان نے بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن پرہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔ لاہورمیں نئے بورڈ سربراہ رمیزراجہ کی دعوت پرپریس کانفرنس میں سابق کپتان معین خان نے بیٹے اعظم خان کی ٹیم میں سلیکشن پرہونے والی تنقید کومسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعظم کی کبھی سفارش نہیں کی، میری تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں اعظم کے لیے سفارش نہیں چلتی۔ اس پرہونے والی تنقید سے پریشان نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کے خیالات اورباتیں سن کربہت مزہ آتا ہے۔

معین خان کا دعویٰ تھا کہ اعظم خان میں اسکلزہیں اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ وہ میچ ونرہے۔ معین خان کے مطابق پی سی بی کے نئے سربراہ رمیزراجہ ایک بڑے کرکٹرہیں، ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد دکھائی نہیں دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں