سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سکپ سکی برادران پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سکپ سکی برادران پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ ان کی فتح کا سکور 3-6، 6-4 اور 10-6 تھا۔ اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعصام الحق قریشی نے کہا کہ وہ اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔