اشنا شاہ نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

اشنا شاہ نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی


پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اب میری بس ہوگئی ہے، میری غلطی ہے کہ میں نے اپنے عروسی جوڑے پر ان پاکستانیوں سے معافی مانگی جو نرگس فخری کے گانوں پر ناچتے ہیں لیکن مجھے شارٹس میں دیکھ کر دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لڑکی لبرل گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جس کی پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے اور وہ ساری زندگی اپنے دوستوں کے دورمیان شارٹس وغیرہ پہنتی آئی ہے اور اب اس کی شادی بھی ایسے ہی گھرانے میں ہوگئی ہے۔ اس لڑکی کے شوہر کو اس کے لباس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ان پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اشنا شاہ نے اپنے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ اب میں نے اپنی زندگی اپنی مرضی اور اصولوں سے گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں