اس عام دستیاب چیز کے فائدے جانتے ہیں؟

اس عام دستیاب چیز کے فائدے جانتے ہیں؟


ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔

مگر جسم میں جاکر یہ کیا اثرات مرتب کرتی ہے، کبھی اس بارے میں آپ نے سوچا؟

ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر ادرک ہمارے جسم پر درج ذیل اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

جراثیموں سے لڑے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تازہ ادرک میں موجود مخصوص کیمائی مرکبات جسم کو جراثیموں سے نجات میں مدد دیتے ہیں، خصوصاً یہ ای کولی اور shigella جیسے بیکٹریا کی نشوونما روکنے کے لیے بہت موثر ہے، جبکہ یہ ممکنہ طور پر وائرسز پر قابو پانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔

منہ کو صحت مند رکھے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک کی جراثیم کش طاقت مسکراہٹ کو بھی جگمگانے میں بھی مدد دے سکتی ہے، اس میں موجود متحرک مرکبات gingerols منہ میں بیکٹریا کی نشوونما کی روک تھام کرتے ہیں، یہ بیکٹریا مسوڑوں کے سنگین انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔

متلی اور گیس کے مسئلے سے نجات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک جی متلانے خصوصاً دوران حمل کی کیفیت میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے، اس کے استعمال سے آنتوں میں زیادہ گیس کے مسئلے سے نجات بھی مل سکتی ہے۔

درحقیقت ادرک کی چائے کا استعمال گیس اور پیٹ پھولنے کے مسئلے کی روک تھام یا ریلیف میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

پٹھوں کی سوجن میں کمی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک فوری طور پر تو مسلز کی تکلیف کو ختم نہیں کرسکتی مگر وقت کے ساتھ سوجن میں کمی ضرور لاسکتی ہے، کچھ تحقیقی رپورٹس میں یہ معلوم ہوا کہ ورزش کے نتیجے میں مسلز کی تکلیف کے شکار افراد اگر ادرک کا استعمال کریں تو انہیں اگلے دن کم تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

جوڑوں کے عارضے کی شدت کم کرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک ورم کش ہوتی ہے یعنی یہ سوجن میں کمی لاسکتی ہے، اسی وجہ سے یہ جوڑوں کے امراض کی علامات کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ادرک کو کھاکر یا جنجر کمپریس استعمال کرکے درد اور سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

کینسر کو بڑھنے سے روکے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کچھ تحقیق رپورٹس کے مطابق ادرک میں موجود بائیو ایکٹیو مالیکیولز سے کچھ اقسام کے کینسر جیسے جگر، جلد، بریسٹ اور مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح میں کمی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایک حالیہ تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ ادرک سے جسم کو انسولین کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔ مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کم کرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک کا روزانہ استعمال نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول سے لڑنے میں ممکنہ مدد فراہم کرسکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 5 گرام ادرک کا 3 ماہ تک استعمال ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں اوسطاً 30 پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے۔

عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض سے تحفظ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ادرک میں متعدد اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس، مرکبات موجود ہیں جو تناﺅ اور جسمانی ڈی این اے کی تباہی کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں، اس سے جسم کو مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

بدہضمی دور کرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کو اکثر بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے تو ادرک کچھ ریلیف فراہم کرسکتی ہے، کھانے سے قبل ادرک کا استعمال جسمانی نظام کو تیزی سے خالی کرنے میں مدد دے سکتا ہے، یعنی معدے میں غذا کم وقت کے لیے رہتی ہے اور امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں