اس بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیجا: بشریٰ انصاری

اس بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیجا: بشریٰ انصاری


پاکستان کی معروف اور زندہ دل اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کے حوالے سے شکوہ کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینیئر داکارہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے گزشتہ روز رات گئے ہونے والی تیر بارش کے مناظر شیئر کیے ہیں جو ان کے گھر کی کھڑکی سے نظر آ رہے ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بارش ہو رہی ہے‘۔

ویڈیو کے پسِ منظر سے بشریٰ انصاری کی آواز سنائی دے رہی ہے جو شکوہ کر رہی ہیں کہ اس بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کے بھیجا ہے۔

بشریٰ انصاری ویڈیو میں اپنے مزاحیہ انداز میں یہ کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ہمارے بچے گئے ہیں تو یہ دیکھو کیسا طوفان آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب دیکھو کیسی بارش ہو رہی ہے، اب تو سردی ہو گئی جب ہمارے بچے آئے ہوئے تھے تو کیسی زور کی گرمی ہو رہی تھی، اب آئی ہے بارش جس کی دھمکیاں مل رہی تھی۔

خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبردست، اب ٹھنڈ لگ رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں