اسٹیٹ بینک نے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

SBP

@StateBank_Pak

1/3 Over Rs90bn worth of applications from more than 1100 companies under SBPs Refinance Scheme to Support Employment and avoid Layoffs (Rozgar scheme) are in process at banks that will protect jobs of around 850000 employees.

170 people are talking about this

اعلامیے کے مطابق اب تک اسٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت کُل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض اجراء پر 8 لاکھ 50 ہزار ملازمین کا روزگار بچ جائے گا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی اسکیم متعارف کراتے ہوئے کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر قرض دینےکا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف نہ کرنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں