کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح 10سے سہ پہر 4:30 تک کھلیں گے۔ 1:30 بجے سے 2بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ اسی طرح جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 10سے 1بجے تک ہوں گے۔ ان اوقات کار کا اطلاق تاحکم ثانی کیا جائے گا۔