اسٹیون اسمتھ لیگ بائی کا رن لینے سے روکنے پر امپائرپر برہم


میلبورن: 

 آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ لیگ بائی کا رن لینے سے روکنے پر امپائر نائجل لونگ پر برہم ہوگئے۔

کیوی فاسٹ بولرنیل ویگنر نے ایک ہی اوور میں 2 مرتبہ شاٹ پچ بالز سے اسمتھ کے جسم کو نشانہ بنایا، پہلے موقع پر جب اسمتھ نے سنگل لینا چاہا تو امپائر نے روک دیا، اس وقت کسی نے نوٹس نہیں کیا مگر دوسری بار جب دوبارہ ایسا ہوا تو اسمتھ کافی غصے میں دکھائی دیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں