پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 1042 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا اور 100ا انڈیکس کی بلند ترین سطح 65173 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کم ہوکر 64269 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 38 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہوکر 9389 ارب روپے ہے۔