پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت اختتام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام میں 100 انڈیکس میں 492 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1.06 فیصد اضافے سے 46867 پر بند ہوا جبکہ اب تک25.31 ارب روپے مالیت کے 51.30 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔