اسٹاک ایکسچینج میں رواں مالی سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4005 ارب روپے بڑھی

اسٹاک ایکسچینج میں رواں مالی سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4005 ارب روپے بڑھی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں رواں مالی سال کے آخری روز کاروبار میں معمولی مندی رہی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس 83 پوائنٹس کم  ہوکر 78 ہزار 444 پربند ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے بڑھی۔

مالی سال میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 59 رہی جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 404 رہی۔

مالی سال میں حصص بازار میں 112 ارب 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3799 ارب روپے رہی جبکہ مالی سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4005 ارب روپے بڑھی ہے۔

ماہرین کے مطابق 100 انڈیکس کا روپے میں منافع 89 فیصد اور ڈالر میں 94 فیصد رہا اور دو دہائیوں میں انڈیکس کی نمو بلند ترین رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں