اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 67 ہزار 873 کی بلند ترین سطح بنائی تاہم کاروبار کا اختتام 869  پوائنٹس اضافے سے 67 ہزار 756 پر ہوا۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب  90 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے بڑھ کر 9452 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ٹاپ لائن سکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل کے مطابق پرائیویٹائزیشن پر پیش رفت اور بیرونی پورٹ فولیو سرمایہ کے بہاؤ نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور  کاروباری دن میں سیمنٹ شعبہ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں