کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح پر جا پہنچا۔
مارکیٹ میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پر رہا جو تاحال بلند ترین سطح ہے۔
کاروبار کے دوران پہلے سیشن میں 15.32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔