اسلام آباد: سرکاری افسران کی ترقیاں ایف آئی اے رپورٹ سے مشروط

اسلام آباد: سرکاری افسران کی ترقیاں ایف آئی اے رپورٹ سے مشروط


اسلام آباد میں پی ایس پی۔پی اے ایس۔او ایم جی اور ایکس کیڈر کے افسران کی ترقیاں روکتے ہوئے تمام افسران کی ترقیاں ایف آئی اے رپورٹ سے مشروط کر دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے سے 276 افسران کی رپورٹ مانگتے ہوئے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ ان افسران کے خلاف کسی قسم کی کوئی انکوائری یا کیس رجسٹرڈ ہے؟۔

ایف آئی اے سے کہا گیا ہے کہ اگر ان افسران کے خلاف کسی بھی قسم کا کیس یا انکوائری میں تحقیقات جاری ہوئیں تو ترقیاں روک دی جائیں گی البتہ جن افسران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ مثبت ہو گی انہی کو ترقی ملے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کو جلد از جلد جواب دینے کی ہدایت کر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے تمام زونز کو 2 دن میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ان تمام افسران کو بی پی ایس 18 سے 19 میں ترقی دی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں