اسلام آباد ائیرپورٹ کی پارکنگ میں ڈاکو نے بیرون ملک سے آئی خاتون کو لوٹ لیا۔
ذرائع کےمطابق خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچی تھیں جہاں ائیر پورٹ پر پارکنگ میں موجود نامعلوم شخص نے خاتون سے بیگ چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون مسافر کے بیگ میں لاکھوں کی نقدی اور زیورات موجود تھے۔