اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین کا اسلام آباد ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ اپنی تیز رفتار گیندوں سے بیسٹمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے کے حوالےسےمشہور ڈیل اسٹین پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بنے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعلی حکام نے ڈیل اسٹین کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہارکیاہے، ان کے آنے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن مزید مضبوط ہوجائے گا اور مخالف بلے بازوں کو مشکل وقت دینے میں زیادہ مدد ملے گی۔

ڈیل اسٹین سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیوک رونکی،ڈیوڈ میلان، کولن انگرام، فلپ سالٹ اور کولن منرو کی خدمات میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں