اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس، آتشبازی کیلئے اجازت نامے منسوخ

اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس، آتشبازی کیلئے اجازت نامے منسوخ


اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس اور آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے اعلان کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری حکومتی فیصلے کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تقریبات کے انعقاد سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

قوم سے خطاب میں نگراں وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں