اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کیا ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حملہ حزب اللّٰہ کا سیل نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں فضائی حملوں میں بچے سمیت 8 افراد شہید ہوئے تھے۔
اسرائیلی حملے کے جواب میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹ حملہ کیا گیا۔
حزب اللّٰہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مختلف اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر راکٹ اور توپ خانے سے فائر کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے مشرقی شہروں کی جانب 40 راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے ہوئے اس راکٹ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے راکٹوں میں سے متعدد مار گرائے گئے۔