اسرائیلی فوج نے غزہ وزارتِ صحت کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البرش کے گھر پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں غزہ وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر زخمی ہوگئے جبکہ ان کی 13سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی رفح کراسنگ اور جبالیا کیمپ سمیت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 مقامات پر شدید گولا باری کے نتیجے میں سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جبکہ 52 ہزار 586 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔