اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت پر اردوان نے اہم تجویز دے دی

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت پر اردوان نے اہم تجویز دے دی


انقرہ: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی سماجی کارکن عائشہ نور ایزگی کے قتل پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تکبر اور دہشت گردی کو صرف اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جا سکتا ہے، اس لیے اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔

روئٹرز کے مطابق طیب اردوان نے ہفتے کو استنبول کے قریب اسلامک اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’وہ ایک قدم جو اسرائیل کے تکبر، رہزنی اور ریاستی دہشت گردی کو روک سکتا ہے، وہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔‘

یہ بیان جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے، یہ ایکٹوسٹ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج میں حصہ لے رہی تھیں۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جو حالیہ اقدامات کیے ہیں ان کا مقصد اسرائیل کی جانب سے توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف یکجہتی کی لکیر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس توسیع پسندی سے لبنان اور شام کو بھی خطرہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں