اریبہ حبیب کی شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل

اریبہ حبیب کی شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوہر سعدین عمران شیخ  کے ہمراہ خوبصورت تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کو شئیر کرواتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرا شخص۔

اس تصویر کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اریبہ حبیب اپنے شوہر کے ہمراہ پیرس میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں سے وہ اپنے مداحوں کے لیے نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی ہیں۔

اس سے قبل اریبہ حبیب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں اریبہ حبیب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اریبہ حبیب نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ اریبہ حبیب انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں