اسلام آباد:
گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے بین الصوبائی رابطہ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت پیدا ہو گئی جب ارکان اسمبلی نے کہا کہ کیا ارکان اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ملک بھر میں 14 فی صد ٹکٹ مفت دیے گئے۔
اس موقع پر چیئرمین احسان مانی نے جواب دیا کہ میں اپ کو ٹکٹ خرید کر دے سکتا ہوں، جس پر ارکان اسمبلی نے کہا چئیرمین پی سی بی نے ہماری بےعزتی کی ہے، ہم بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔
بعد ازاں چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ارکان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ارکان اسمبلی کا احترام کرتا ہوں، ارکان کو میری کسی بات سے اختلاف ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔