اروشی روٹیلا کا معمولی زخم، 1 لاکھ سرخ گلاب سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اروشی روٹیلا کا معمولی زخم، 1 لاکھ سرخ گلاب سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے


بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے زخمی ہونے پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں 1 لاکھ مہنگے سرخ گلابوں کا تحفہ پیش کیا ہے، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کے بعد اداکارہ کے تمسخر کا سبب بھی بن رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اروشی روٹیلا نے گزشتہ ہفتے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ کی ایک انگلی سے خون بہتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو کے اگلے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ اسی زخم کی وجہ سے اسپتال داخل ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے آکسیجن ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔

ابتداً مذکورہ ویڈیو شییئر کرنے کے بعد ان کے پرستاروں نے اداکارہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری جلد صحت یابی کے خواہاں ڈائی ہارڈ فینز کی جانب سے مجھے 1 لاکھ مہنگے سرخ گلابوں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان گلاب کے پھولوں کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ کے کمنٹس میں اگرچہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے دعاؤں بھرے پیغامات بھیجے ہیں، لیکن بیشتر صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کا خوب مذاق بھی اُڑایا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اروشی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے 1 لاکھ گلاب خود خریدے ہیں جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر چاہنے والوں نے یہ گلاب بھیجے ہیں تو تمام گلاب ایک ہی طرح کی ریپنگ میں کیوں ہیں؟ کیا تمام پرستاروں نے ایک ہی دکان سے انہیں خریدا ہے؟

اروشی روٹیلا کا معمولی زخم، 1 لاکھ سرخ گلاب سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ایک صارف کے مطابق یہ گلاب ان ہی کی پی آر ٹیم نے بھیجے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکارائیں کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا رہ چکی ہیں، انہیں کسی نے ایک گلاب تک نہیں بھیجا اور آپ کو معمولی سی چوٹ پر 1 لاکھ گلاب کیسے بھیج دیے گئے؟

اروشی روٹیلا کا 30ویں سالگرہ پر انوکھا عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ

ایک اور صارف نے اسے ہمدردی حاصل کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک اور صارف نے اسے سستی تشہیر کا نام دے دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں