بھارتی اداکارہاروشی روٹیلا نے گلے میں ایک چاندی کی چین پہنی ہوئی ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ اُروشی نے ایک ویڈیو میں چاندی کی چین پہن رکھی ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ چین رشبھ پنت نے انہیں دی ہے کیونکہ کرکٹر بھی اس طرح کی چین پہتے ہیں۔
گزشتہ دنوں یہ افواہ اڑنے لگی کہ اروشی اور پنت ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں کو کئی مرتبہ ممبئی میں ریسٹورنٹس اور پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اُروشی نے میڈیا رشبھ کا نام لیے بغیر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے ملنے ہوٹل آئے تھے اور کئی گھنٹوں ان کا انتظار کر کے واپس چلے گئے کیونکہ اداکارہ سو گئی تھیں اور اس پر انہیں افسوس ہے تاہم رشبھ نے اُروشی کی ان باتوں کو بھی جھوٹ قرار دیا تھا۔
بعد ازاں رشبھ پنت نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ایشا نیگی کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا۔
کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بس آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ ہی میری خوشی کی وجہ ہو۔