ارمینا خان کی خاموشی سے شادی، ویلنٹائن ڈے پر بھانڈا پھوڑ دیا


فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ویلنٹائن ڈے پر مداحوں کو اپنی شادی کی نوید سنا دی۔

ارمینا خان نے گزشتہ برس اپنے منگیتر فیصل خان کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا اور عروسی جوڑا پہنے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

اداکارہ ارمینا خان نے شہنائیوں کی نوید سنا دی

اب اداکارہ نے محبت کا اظہار کرنے والے دن ویلنٹائن پرانسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں مداحوں کو باقاعدہ شادی کی خوشخبری سنا دی ہے۔

اداکارہ نے شوہر فیصل خان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے شوہر فیصل خان سے ملیے، ہم نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ارمینا خان نے سب کی نیک تمناؤں اور مبارک باد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کی دعوت بعد میں منعقد کریں گی۔

آخر میں اداکارہ نے سب کو ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

اسی طرح ارمینا خان کے شوہر فیصل خان نے بھی ان کا تعارف بطور اہلیہ انسٹاگرام پر کروایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں