ارشد ندیم کو سُسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ، عمر عالم کا دلچسپ تبصرہ

ارشد ندیم کو سُسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ، عمر عالم کا دلچسپ تبصرہ


پاکستانی رئیلیٹی شو ’تماشا‘ کے کھلاڑی عمر عالم نے ارشد ندیم کو سُسر کی جانب سے بطور تحفہ بھینس ملنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس اولمپکس 2024ء میں قومی جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ایسے میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ارشد ندیم کے لیے بھاری بھرکم رقوم و تحفوں کا اعلان کیا ہے۔

ارشد ندیم کو جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے پزیرائی اور داد موصول ہو رہی ہے وہیں اُن کے سسر نے اپنے داماد کے گولڈ میڈل جیتنے پر بطور تحفہ بھینس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس پر صارفین خوشگوار حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکار عمر عالم نے بھی اس خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عمر عالم نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’باقی سارے گفٹس ایک طرف اور سوڑھیاں دی مجھ (سسرالیوں کی بھینس) ایک طرف۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں