اردن کی ملکہ رانیہ نے دادی کی ذمے داریاں بھی سنبھال لیں

اردن کی ملکہ رانیہ نے دادی کی ذمے داریاں بھی سنبھال لیں


بیٹے یا بیٹی کی اولاد دادی یا نانی کو عام سی نانی اور دادی بنا ہی دیتی ہے چاہے پھر یہ دادی یا نانی کوئی عام عورت ہو یا مشہور و معروف عورت۔

اردن کی 53 سالہ ملکہ رانیہ عبداللّٰہ بھی دادی بن کر بہت خوش ہیں اور وہ اپنی پوتی کے ساتھ ایک عام سی دادی کی طرح خوشی اور مسرت کا وقت گزارتی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ دوم کے ہمراہ ایک نئی تصویر جاری کی ہے جس میں ان کی پوتی شہزادی ایمان بنت الحسین کو انہوں نے گود میں اٹھا رکھا ہے۔

ملکہ رانیا نے تصویر کے ساتھ پوتی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری بانہوں میں اتنی خوبصورتی۔

یاد رہے کہ اردن کے حکمراں شاہ عبداللّٰہ کے وارث شہزادہ حسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔

شہزادہ حسین اور شہزادی رجوا الحسین کے گھر اسی ماہ بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں