ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کی تعطیلات سے واپسی پر مخفی پوسٹ شیئر کردی

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کی تعطیلات سے واپسی پر مخفی پوسٹ شیئر کردی


بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور بالی ووڈ میں آئٹم سونگ کے حوالے سے مشہور ملائیکہ اروڑا کے درمیان بریک اپ کی افواہیں سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے زیر گردش ہیں۔

جبکہ دونوں کی جانب سے ان اطلاعات پر کسی ردعمل کا اظہار بھی نہیں کیا گیا لیکن دونوں اپنے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اشاروں پر مبنی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

دونوں میں قطع تعلق کی افواہوں کے دوران ارجن کپور نے ملائیکہ کے تعطیلات سے واپسی پر مخفی پوسٹ شیئر کی۔ ارجن نے اپنے انسٹاگرام پر نوٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے اپنے تکلیف سے نبرد آزما ہونے اور پازیٹو رہنے کے بارے میں بتایا۔

اپنے نوٹ میں انکا کہنا تھا کہ پوزیٹو رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چیزیں درست ہوگئی ہیں۔ بلکہ اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپکے ٹھیک ہوگئے ہیں اس سے قطع نظر کہ معاملات کیسے ہیں۔

چند ہفتوں قبل ارجن نے ایک اور کرپٹک (مخفی) نوٹ پر کیپشن لگایا: ہمارے پاس زندگی میں دو انتخاب (چوائس) ہوتے ہیں، یا تو ہم ماضی کے قیدی بنے رہیں یا پھر مستقبل کے امکانات کو تلاش کریں۔

دوسری جانب ملائیکہ نے بھی چند ہفتے قبل انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ ڈراپ کیا، جس میں تحریر تھا: جب وہ کہیں کہ آپ یہ نہیں کرسکتے، تو آپ ایسا دو بار کریں اور اسکی تصویر بھی بنائیں۔

واضح رہے کہ ارجن اور ملائیکہ کے درمیان 2018 سے رومانی ملاقاتیں جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں