ارباز خان نے ہیرے کی بڑی انگوٹھی کیساتھ پروپوز کیا تھا، ملائکہ اروڑا کا انکشاف

ارباز خان نے ہیرے کی بڑی انگوٹھی کیساتھ پروپوز کیا تھا، ملائکہ اروڑا کا انکشاف


بھارتی معروف اداکارہ، رقاصہ ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار و فلم پروڈیوسر ارباز خان نے اُنہیں ہیرے کی بڑی انگوٹھی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز ڈاٹ کام‘ کی جانب سے اداکارہ ملائکہ اروڑا کا ایک پرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے۔

اس انٹرویو میں ملائکہ نے ارباز خان کی جانب سے پروپوز کیے جانے سے متعلق انکشافات کیے تھے۔

ملائکہ اروڑا نے بتایا تھا کہ اِن کی پہلی ملاقات ارباز سے ایک کافی برانڈ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور شوٹنگ کے دوران اِن دونوں نے فوری طور پر ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

ملائکہ اروڑا کے مطابق اُن کے سابق شوہر، ارباز خان نے اُن کی سالگرہ کے دن ہیرے کی ایک بڑی انگوٹھی کے ساتھ پروپوز کیا تھا، اس دوران ارباز خان تیز بخار سے تپ رہے تھے۔

ملائکہ کا بتانا تھا کہ میں اور ارباز زیادہ ملتے نہیں تھے، بس فون پر بات کرتے ہوئے ہی ہم میں پسندیدگی بڑھی اور محبت میں بدل گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ وہ میری سالگرہ کا دن تھا، اس دن ایک شو سے فارغ ہونے کے بعد جب میں ارباز خان کے گھر اُن کے کمرے میں پہنچی تو وہ کمبل اوڑھے تیز بخار سے تپ رہے تھے اور اسی دوران ارباز خان نے ہیرے کی ایک بڑی سی انگوٹھی نکالی اور مجھے پروپوز کر دیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 25 سال تھی جب ان کی ارباز خان سے شادی ہوئی، وہ فخر کے ساتھ اپنا نام ’ملائکہ اروڑا خان‘ بتایا کرتی تھیں، یہاں تک کہ اُنہوں نے اپنے سابق شوہر کے نام کا استعمال 2017ء میں قانونی طور پر علیحدگی کے بعد  چھوڑا تھا۔

ملائکہ اروڑا کا اس انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جانب سے شادی بچانے کی پوری کوشش کی تھی تاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں۔

واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا 1998ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

چار سال کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بعد اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ارہان خان رکھا۔

اس جوڑی نے سال 2017ء میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں