اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 1:1 گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 1:1 گول سے برابر


ملائیشیا کے شہر ایپو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والا ہاکی میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راونڈ کا میچ دلچسپ و سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیمیں میچ کے دوسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکیں۔

اس دلچسپ میچ کے دوران کیویز کو 2 پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی، دوسری جانب پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

تیسرے کواٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنا کھاتا کھولا اور میچ کا پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن آٹھویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

تیسرے کواٹر میں پاکستانی ٹئم کو کئی اوپن چانس ملے لیکن نیوزی لینڈ کی دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنا دئیے، جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے یوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2003 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں