اذلان شاہ ہاکی منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا، حیدر حسین

اذلان شاہ ہاکی منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا، حیدر حسین


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا ہے ایف آئی ایچ ان کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے، دوسری کسی فیڈریشن کو نہیں مانتی، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین نے دوسری فیڈریشن سے رابطہ کرنے پر معذرتی خط لکھا ہے۔

کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر حیسن نے کہا کہ اذلان ہاکی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن انہیں پی ایچ ایف کا سیکریٹری تسلیم کرتی ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود اولمپینز کلیم اللّٰہ، حنیف خان، وسیم فیروز اور ناصر علی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاکی کے معاملے پر فوری ایکشن لیں ورنہ پاکستان ہاکی پر 10 سے 12 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں