ادیتیا نے اپنی نجی زندگی پر بات نہ کرنے کی وجہ بتادی

ادیتیا نے اپنی نجی زندگی پر بات نہ کرنے کی وجہ بتادی


بالی ووڈ کے معروف اداکار ادیتیا رائے کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، چاہے بات ان کی فلموں کی ہو یا ان کے ریلیشن شپ اسٹیٹس کی۔

عاشقی 2 کے ہیرو نے اپنی ذاتی زندگی پر ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے، آخری مرتبہ وہ اننیا پانڈے کے ساتھ تعلق پر بھی سرخیوں میں رہے، تاہم دونوں نے کبھی بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اننیا پانڈے اور ادیتیا کے مبینہ طور بریک اپ کے حوالے سے بھی خبریں آئیں لیکن کسی نے بھی اس پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

اب ادیتیا رائے کپور نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھلے عام بات نہ کرنے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خاموشی پر بات کرتے ہوئے ادتیا نے کہا کہ میرا خیال ہے میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں ہمیشہ خاموش رہا ہوں۔ یہی طریقہ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کبھی اس بات کی ضرورت یا خواہش محسوس نہیں ہوئی کہ لوگ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ جانیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے خود تک محدود رکھتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں