اداکار فیروز خان کی شادی کے بعد سابقہ اہلیہ علیزے کے بیان نے توجہ سمیٹ لی

اداکار فیروز خان کی شادی کے بعد سابقہ اہلیہ علیزے کے بیان نے توجہ سمیٹ لی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ایک بار پھر اپنے خیالات کے اظہار سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حال ہی میں علیزے سلطان نے اپنا عید لُک صارفین کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بقر عید کے پہلے دن سیاہ ساڑھی کے ساتھ ستاروں کے کام سے تیار کردہ اَپر اور میچنگ اسکاف زیب تن کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جس چیز نے صارفین کی توجہ حاصل کی وہ انسٹا پوسٹ میں درج کردہ کیپشن تھا۔

انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا پرفیوم اس کے وعدوں کے مقابلے زیادہ دیر تک رہتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارک باد پیش کی اور مذکورہ خوبصورت جوڑے کے ڈیزائنر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر کے ساتھ کیا تھا، جبکہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کی شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز ان کی تصدیق سے پہلے ہی وائرل ہو رہی تھیں۔

ایسے وقت میں علیزے سلطان کا مذکورہ کیپشن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، صارفین کے مطابق یہ کیپشن سابقہ شوہر پر طنز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں