اداکار فیروز خان نے روحانی سفر کا آغاز کردیا


پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

فیروز خان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے فیروز خان کے روحانی سفر کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیروز خان کی اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ روحانی سفر آپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ کے مقصد کی تکمیل ہو‘۔

اب اداکار کا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نظر نہیں آرہا جب کہ اس حوالے سے فیروز خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اداکار کے اس طرح اچانک انسٹاگرام سے غائب ہونے پر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی ایک لہر ڈور گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار فیروز خان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ چند تصویریں سوشل میڈیا پر دیکھی جا چکی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

فیروز خان کے جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں بہترین اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور اب حال ہی میں ان کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان معروف اداکارہ ہمائمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی بھی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

فیروز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز میزبانی سے شروع کیا تھا، انہوں نے 2014 میں ڈرامہ سیرل ’چپ رہو‘ میں اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

اداکار نے 2016 میں فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘  میں اداکاری کرکے فلمی دنیا میں انٹری دی تھی۔

فیروز خان 2018 میں علیزے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں