اداکار فیروز خان بچپن میں کیسے تھے، حمائمہ ملک نے بتادیا


کراچی: 

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچپن اور اپنے اندر موجود چھوٹے بچے کو آج بھی یاد بھی کرتی ہیں اور اپنے اندر موجود بچے کی کمی محسوس کرتی ہیں۔

فلم’’بول‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمائمہ ملک خود پر ہونے والے ظلم کیخلاف بول پڑیں

حمائمہ ملک نے لکھا کہ انہیں اپنا بچپن بہت یاد آتا ہے اور اپنے اندر موجود بچے کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ وقت اچھا ہو یا برا ، بہت جلدی گزرجاتا ہے، ہم بہت جلدی بڑے ہوجاتے ہیں اور جلدی آگے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ بس ہمیں دوسروں کی باتیں یاد رہ جاتی ہیں ارو ہمارے بڑوں کو ہمارا بچپن۔

حمائمہ ملک نے اپنے بھانجے اور اداکار فیروز خان کے بیٹے سلطان خان کے بارے میں کہا جب بھی میں سلطان خان کو دیکھتی ہوں تو مجھے اپنے بھائی فیروز کا بچپن یاد آجاتا ہے سلطان بالکل اپنے والد کی طرح ہے۔

حمائمہ ملک نے اپنی بچپن کی تصویر کے بارے میں کہا کہ فیروز خان میری امی کی گود میں بیٹھا ہے اورمیں اپنی پھپھو کی گود میں۔ میری پھپھو ’’مون‘‘ ایک بہادر پولیس آفیسر تھیں جنہوں نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اپنے ملک کے لیے لڑتے ہوئے جان دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمائمہ ملک سب سے زیادہ کس سے محبت کرتی ہیں؟

واضح رہے کہ حمائمہ ملک پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں فلم’’ارتھ‘‘میں نظر آئی تھیں۔ ان کی فلم’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘قانونی تنازع کے باعث گزشتہ دو سال سے ریلیز نہیں ہوسکی ہے تاہم امید ہے کہ یہ فلم رواں برس ریلیز ہوجائے گی۔

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کو حمائمہ ملک کے ڈوبتے ہوئے کیریئر کے لیے سہارا بھی قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اورماہرہ خان بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں