اداکار عمر عالم نے شادی کا اعلان کر دیا، ہونے والی اہلیہ کون ہیں ؟

اداکار عمر عالم نے شادی کا اعلان کر دیا، ہونے والی اہلیہ کون ہیں ؟


پاکستانی اداکار و رئیلٹی شو ’تماشا‘ کے کنٹیسٹنٹ عمر عالم نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکار نے گزشتہ شب جیو نیوز کے مشہور ترین کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

عمر عالم نے شو کے دوران پڑھائی میں پیش آنے والی مشکلات، کریئر کے آغاز اور جدو جہد، اداکار یاسر حسین سے قریبی تعلق اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔

اُنہوں نے میزبان تابش ہاشمی اور آڈئنس کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب بھی دیے۔

اداکار نے بتایا کہ میرے بال اصلی ہیں، جب کراچی آیا تھا تو بال گھنگڑیالے تھے، اب بہت زیادہ کَرلی ہو گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمر عالم نے کہا کہ میں ایک فلم اسٹار ہوں، مجھے فلم کرنی ہے، عدنان صدیقی نے اگر کوئی فلم آفر کی اور مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہوا تو میں یہ فلم سائن کر لوں گا کیوں کہ میں انڈسٹری میں فلم ہی کرنے آیا ہوں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ میرا آئندہ سال شادی کا اراداہ ہے، نکاح نہیں ہوا ہے مگر بات پکی ہو گئی ہے، شادی کس سے اور کیوں ہو رہی ہے یہ سب طے ہے، کہاں اور کب ہوگی یہ طے کرنا ابھی باقی ہے۔

عمر عالم نے مزید کہا کہ میری ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں