اداکار عثمان خالد بٹ کو معروف امور خانہ داری زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا پر مزاحیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
عثمان خالد بٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زبیدہ طارق کے ٹوٹکوں کے حوالے سے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا جس پر صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسائے گئے۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘سوچیں! کورونا وائرس کے لیے زبیدہ آپا کا ٹوٹکا کیا ہوتا’۔
عثمان خالدبٹ کے اس ٹوئٹ پر مرحومہ زبیدہ طارق کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
نادیہ کہتی ہیں کہ ‘ ایک مرحومہ خاتون کے لیے یہ کہنا نہایت ہی غیر سنجیدہ رویہ ہے’۔
حسن یوسفزئی نے کہا کہ ‘مرنے والے کو بھی نہیں بخشتے، ظالم ہو تم لوگ’۔
ایک اور صارف نے اداکار عثمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ‘بہت ہی بیوقوف کہنا ہے، کیا ہم مرنے والے کو بھی نہیں چھوڑ سکتے’۔
ماجد علی نے لکھا کہ ‘وہ مر چکی ہیں، ان کا ذکر مت کریں’۔