اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے


اسلام آباد: اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح میں تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید اور گلوکار عاطف اسلم نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں  عاطف اسلم اوع سینیٹر فیصل جاوید شریک — فوٹو: سوشل میڈیا 

ادکار نے شادی کے موقع پر سفیدرنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیمل نے سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

نیمل خاور نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے — فوٹو: سوشل میڈیا 

دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکار کا ولیمہ پیر کو ہوگا جس میں کئی سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے


اپنا تبصرہ لکھیں