اداکار جوڑی شہروز اور سائرہ میں علیحدگی؟


سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سوشل میڈیا پر شوبز کی معروف جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا بازار گرم ہے تاہم اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔

اتوار کو پاکستان میں ٹوئٹر پر شہروز اور سائرہ ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرتی رہیں جبکہ متعدد ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ شہروز کا ایک اور ماڈل و اداکارہ کے ساتھ افیئر ہونا ہے۔

اداکارہ سائرہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال ان کے نام کے ساتھ شہروز کا نام موجود ہے جس سے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ یہ اطلاعات محض افواہیں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں