اداکار ایوشمان کُھرانا کا گلوکار نیہا ککڑ سے متعلق اہم انکشاف

اداکار ایوشمان کُھرانا کا گلوکار نیہا ککڑ سے متعلق اہم انکشاف


بھارت کے معروف اداکار و گلوکار ایوشمان کُھرانا نے مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ایوشمان کُھرانا کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے مختلف شعبوں میں قسمت آزمانے کی کوشش کی، آر جے بننے کی کوشش کی جبکہ گلوکاری میں بھی لوہا منوانا چاہا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین آئیڈل کے 2004 میں ہونے والے پہلے سیزن کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیہا ککڑ اور میں ایک ہی دن ریجکٹ ہوئے تھے اور ٹرین پر ممبئی سے دہلی واپس جا رہے تھے، ٹرین میں آڈیشن میں مسترد ہونے والے تقریباً 50 لوگ اور تھے لیکن آج نیہا جج ہے اور میں یہاں، یہ سب میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایوشمان کُھرانا نے 2004 میں بطور ٹی وی ہوسٹ اپنا کیریئر شروع کیا تھا، انہیں بالی ووڈ میں بریک 2012 میں ملا اور وہ فلم ’وکی ڈونر‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں