اداکار آصف سے ایوارڈ وصول نہ کرنے پر بھارتی موسیقار کو تنقید کا سامنا

اداکار آصف سے ایوارڈ وصول نہ کرنے پر بھارتی موسیقار کو تنقید کا سامنا


جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے میوزک ڈائریکٹر رمیش نارائن ان دنوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں، اس کی وجہ اداکار آصف علی کے ساتھ ان کی جانب سے برتا گیا رویہ ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ رمیش اور آصف علی آئندہ آنے والے ملیالم گیتوں کے البم  منورتھنگل کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے جہاں آصف علی سے کہا گیا کہ وہ نشان یادگار رمیش کو پیش کریں۔

تاہم رمیش نے آصف علی سے یہ وصول کرنے سے انکار کردیا بلکہ انھوں نے اس گیتوں کے البم کے ڈائریکٹر جیا راج سے کہا کہ وہ انہیں یہ ایوارڈ پیش کریں۔

پہلے تو فلمساز جیا راج، آصف کی جگہ انھیں یہ پیش کرنے سے کچھ ہچکچائے تاہم پھر انھوں نے آگے بڑھ کر یہ ایوارڈ رمیش کو پیش کیا۔

اس موقع پر بننے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد رمیش کو اپنے رویے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں