اداکارہ ہرشالی ملہوترا سلمان خان کی طرح سپر اسٹار بننا چاہتی ہیں

اداکارہ ہرشالی ملہوترا سلمان خان کی طرح سپر اسٹار بننا چاہتی ہیں


بجرنگی بھائی جان کی مُنّی، اداکارہ ہرشالی ملہوترا آج 3 جون کو اپنی 16 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اپنی معصومیت اور کردار سے کروڑوں دلوں کو چرانے والی اداکارہ اب منی نہیں رہی ہیں۔

ہرشالی ناصرف ماڈلنگ کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں اپنا نیا مقام بنا رہی ہیں بلکہ علمی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

ہرشالی ملہوترا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف اداکار و فلم پروڈیوسر سلمان خان کی طرح سپر اسٹار بننا چاہتی ہیں۔

سلمان خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ ’بجرنگی بھائی جان‘ میں کام کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی ہرشالی ملہوترا نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو انٹرویو دیا ہے۔

انٹریو میں انہوں نے مستقبل سے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

اس دوران ہرشالی نے اداکاری، ماڈلنگ اور تعلیمی سرگرمیوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے پر بھی بات کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’میں ممبئی کے ایک اسکول میں تھڑد اسٹینڈر میں ہوں، ابھی پڑھنے کے لیے بہت کچھ باقی ہے لہٰذا جب بھی مجھے شوٹنگ کے دوران تھوڑا سا بھی وقت ملتا ہے تو میں مطالعہ کرتی ہوں اور اپنا ہوم ورک مکمل کرتی ہوں۔‘

ہرشالی کا مزید کہنا ہے کہ ہے ’چونکہ میں سلمان خان چچا کی طرح سپر اسٹار بننا چاہتی ہوں اس لیے میں اپنی اداکاری اور ڈانس پر بھی بہت محنت کرتی ہوں اور یقیناً مجھے اپنی پڑھائی بھی پسند ہے۔‘

منی کا بتانا ہے کہ ’مجھے اپنے بھائی کے ساتھ کھیلنے کے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے اور یہ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں