بھارت کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے بالی ووڈ کے تینوں خانز سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک چیٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے تینوں خانز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم نگری کے تینوں خانز مثالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس پروجیکٹ میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتا ہے، جن فلموں میں خانز ہوں اس کا حصہ ہونا شاندار تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
کترینہ کیف بہت جلد ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں نظر آئیں گی جس میں انہیں بھوت کا کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔