پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حمزہ علی عباسی سے ایک درخواست کی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’حمزہ علی عباسی میں نے کافی مرتبہ کال کرکے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن آپ کا کوئی جواب نہیں آیا‘۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں آپ کو ایک یتیم خانے کی طرف سے فون کررہی تھی جس کے ساتھ میں شامل ہوں، یہاں کے بچے آپ کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہ آپ سے ملنے کے لیے بے چین ہیں‘۔
نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ ’اگر آپ ایک دن نکال کر ان بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے تو میں آپ کی بے حد شکر گزار رہوں گی، یہ بچے آپ سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔
اداکارہ نادیہ جمیل کے اس ٹوئٹ پر حمزہ علی عباسی نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام و علیکم نادیہ! میں بے حد معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کا جواب نہیں دے سکا، مجھے ان بچوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا لگا آپ اپنا نمبر مجھے بھیج دیں‘۔
اضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔